سورة النجم - آیت 53

وَالْمُؤْتَفِكَةَ أَهْوَىٰ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور مؤتفکہ (شہر یا الٹی ہوئی بستیوں کو) اسی نے الٹ دیا (١)۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

اور اسی نے قوم لوط کی بستیوں کو الٹ دیا تھا اور جبریل کے ہاتھوں اوپر لے جا کر زمین پر دے مارا تھا پھر ان پر پتھروں کی بارش کر کے انہیں ڈھانک دیا تھا، جیسا کہ سورۃ الحجر آیت (74) میں آیا ہے : یعنی ” بالاخر ہم نے اس شہر کو اوپر تلے کردیا اور ان لوگوں پر کنکر والے پتھر برسا دیئے۔ “