سورة النجم - آیت 53
وَالْمُؤْتَفِكَةَ أَهْوَىٰ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور مؤتفکہ (شہر یا الٹی ہوئی بستیوں کو) اسی نے الٹ دیا (١)۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور اسی نے قوم لوط کی بستیوں کو الٹ دیا تھا اور جبریل کے ہاتھوں اوپر لے جا کر زمین پر دے مارا تھا پھر ان پر پتھروں کی بارش کر کے انہیں ڈھانک دیا تھا، جیسا کہ سورۃ الحجر آیت (74) میں آیا ہے : İفَجَعَلْنَا عَالِيَهَا سَافِلَهَا وَأَمْطَرْنَا عَلَيْهِمْ حِجَارَةً مِنْ سِجِّيلٍĬیعنی ” بالاخر ہم نے اس شہر کو اوپر تلے کردیا اور ان لوگوں پر کنکر والے پتھر برسا دیئے۔ “