سورة النجم - آیت 29
فَأَعْرِضْ عَن مَّن تَوَلَّىٰ عَن ذِكْرِنَا وَلَمْ يُرِدْ إِلَّا الْحَيَاةَ الدُّنْيَا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
تو آپ اس سے منہ موڑ لیں جو ہماری یاد سے منہ موڑے اور جن کا ارادہ بجز زندگانی دنیا کے اور کچھ نہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(18) اللہ تعالیٰ نے نبی کریم (ﷺ) کو نصیحت کی کہ آپ ان کافروں سے پہلوتہی کرلیجیے جو ہماری یاد سے غافل ہیں اور جن کا منتہائے مقصود دنیاوی لذتوں سے فائدہ اٹھانا ہے۔