سورة النجم - آیت 4
إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَىٰ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
وہ تو صرف وحی ہے جو اتاری جاتی ہے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
بلکہ وہ سب اللہ کی وحی ہوتے ہیں، جیسا کہ اللہ نے سورۃ النساء آیت (113) میں فرمایا ہے : ” اللہ نے آپ پر کتاب و حکمت یعنی قرآن و سنت دونوں نازل کیا ہے“ صاحب ” فتح البیان“ لکھتے ہیں یہ آیت دلیل ہے کہ نبی کریم (ﷺ) کی سنت وحی ہوتی تھی جو آپ کے دل میں ڈال دی جاتی تھی۔