سورة الطور - آیت 30

أَمْ يَقُولُونَ شَاعِرٌ نَّتَرَبَّصُ بِهِ رَيْبَ الْمَنُونِ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

کیا کافر یوں کہتے ہیں کہ یہ شاعر ہے ہم اس پر زمانے کے حوادث (یعنی موت) کا انتظار کر رہے ہیں (١

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(14) مشرکین مکہ کبھی کہتے کہ محمد ایک شاعر ہے، جیسے بلاد عربیہ میں بڑے بڑے شعراء گذر چکے ہیں یہ بھی چند سالوں تک ہمیں اپنی شاعری سناتا رہے گا، پھر عمر طبیعی کو پہنچ کر مر جائے گا اور قصہ تمام ہوجائے گا۔