سورة الطور - آیت 25
وَأَقْبَلَ بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ يَتَسَاءَلُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور آپس میں ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر سوال کریں گے (١)
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(12) اہل جنت آپس میں ایسی باتیں کریں گے جن سے مقصود جنت میں رب العالمین کی دی ہوئی نعمتوں کا ذکر اور ان پر اس کا شکر ادا کرنا ہوگا پہلے ان حالات کا ذکر کریں گے جن سے وہ دنیا میں طاعت و بندگی کی راہ میں دوچار ہوئے