سورة الطور - آیت 20
مُتَّكِئِينَ عَلَىٰ سُرُرٍ مَّصْفُوفَةٍ ۖ وَزَوَّجْنَاهُم بِحُورٍ عِينٍ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
برابر بچھے ہوئے شاندار تختے پر تکیے لگائے ہوئے (١) اور ہم نے ان کے نکاح بڑی بڑی آنکھوں والی (حوروں) سے کرا دیئے ہیں۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(9) ان جنتوں میں اہل جنت صفوں میں لگے گاؤ تکیوں پر ٹیک لگا کر بیٹھیں گے، اور اللہ تعالیٰ ان کی شادی بڑی آنکھوں والی حوروں سے کر دے گا، یعنی وہاں کی زندگی ایسے آرام و راحت اور ٹھاٹھ باٹھ کی ہوگی جسے اس دنیا میں نہ کسی نے دیکھا ہے، نہ کسی کان نے سنا ہے اور نہ کسی دل نے کبھی اس کا تصور کیا ہے۔