سورة الذاريات - آیت 58
إِنَّ اللَّهَ هُوَ الرَّزَّاقُ ذُو الْقُوَّةِ الْمَتِينُ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اللہ تعالیٰ تو خود ہی سب کا روزی رساں توانائی والا اور زور آور ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
وہی سب کو روزی دیتا ہے اور اس کی قوت ایسی زبردست اور ناقابل شکست ہے کہ آسمان و زمین میں کوئی چیز اسے عاجز نہیں بنا سکتی ہے۔