سورة الذاريات - آیت 51
وَلَا تَجْعَلُوا مَعَ اللَّهِ إِلَٰهًا آخَرَ ۖ إِنِّي لَكُم مِّنْهُ نَذِيرٌ مُّبِينٌ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور اللہ کے ساتھ کسی اور کو معبود نہ ٹھہراؤ بیشک میں تمہیں اس کی طرف سے کھلا ڈرانے والا ہوں۔ (١)
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
مزید تاکید کے طور پر مشرکین مکہ سے کہا گیا کہ تم لوگ اللہ کے عقاب سے بچنے کے لئے اس کی وحدانیت کا اقرار کرو، اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور دیکھو میں تمہیں بہت ہی صراحت کے ساتھ اس کے عذاب سے ڈرائے دے رہا ہوں تاکہ تمہارے پاس کوئی عذر باقی نہ رہ جائے۔