سورة الذاريات - آیت 31

قَالَ فَمَا خَطْبُكُمْ أَيُّهَا الْمُرْسَلُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے کہا کہ اللہ کے بھیجے ہوئے (فرشتو!) تمہارا کیا مقصد ہے (١)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(12) ابراہیم (علیہ السلام) کو شاید اندازہ ہوگیا تھا کہ ان فرشتوں کے آنے کا کوئی اور بھی مقصد ہے، اسی لئے جب ان کا خوف جاتا رہا اور بیٹے کی خوشخبری بھی مل گئی، تو ان سے پوچھا کہ تمہاری آمد کا اور کیا مقصد ہے؟