سورة الذاريات - آیت 27
فَقَرَّبَهُ إِلَيْهِمْ قَالَ أَلَا تَأْكُلُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اور اسے ان کے پاس رکھا اور کہا آپ کھاتے کیوں نہیں۔ (١)
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اور اسے مہمانوں کے قریب کیا، لیکن انہوں نے کھانے کے لئے ہاتھ نہیں بڑھایا، تو ان سے پوچھا کہ آپ لوگ کھاتے کیوں نہیں اور دل ہی دل میں ڈرنے لگے کہ کہیں ایسا تو نہیں کہ ان کی نیت ہمارے بارے میں اچھی نہیں ہے۔ اسی لئے ہمارا کھانا نہیں کھا رہے ہیں، جیسا کہ سورۃ ہود (70) میں آیا ہے : ” جب ابراہیم نے دیکھا کہ ان کے ہاتھ کھانے کی طرف نہیں بڑھ رہے ہیں، تو ان سے اجنبیت محسوس کرنے لگے اور اندر ہی اندر ان سے ڈر گئے۔ “