سورة الذاريات - آیت 26

فَرَاغَ إِلَىٰ أَهْلِهِ فَجَاءَ بِعِجْلٍ سَمِينٍ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

پھر (چپ چاپ جلدی جلدی) اپنے گھر والوں کی طرف گئے اور ایک فربہ بچھڑے (کا گوشت) لائے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

ابتدائی تعارف کے بعد، ابراہیم (علیہ السلام) فوراً ہی مہمانوں سے بتائے بغیر اپنے اہل خانہ کے پاس پہنچے، تاکہ ان کی میزبانی کا انتظام کریں اور جیسا کہ سورۃ ہود آیت (69) میں آیا ہے : İبِعِجْلٍ حَنِيذٍĬ ” ایک بھنا ہوا بچھڑا ان کے سامنے لے کر آئے“