سورة الذاريات - آیت 15

إِنَّ الْمُتَّقِينَ فِي جَنَّاتٍ وَعُيُونٍ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

بیشک تقوٰی والے لوگ بہشتوں اور چشموں میں ہونگے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(6) قرآن کریم کے عام قاعدہ کے مطابق ترہیب کے بعد ترغیب اور اہل جہنم کا بدترین انجام بیان کرنے کے بعد اب جنت اور اہل جنت کا ذکر کیا جا رہا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اس سے ڈرنے والے ایسے باغات اور چشموں کے درمیان ہوں گے جن کی خوبیاں الفاظ میں بیان نہیں کی جاسکتی ہیں۔