سورة الذاريات - آیت 10

قُتِلَ الْخَرَّاصُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

بے سند باتیں کرنے والے غارت کردیئے گئے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(4) کفار مکہ نے قرآن کریم اور نبی کریم (ﷺ) کی واضح اور صریح نبوت کا انکار دلائل و براہین کی بنیاد پر نہیں، بلکہ محض ظن وتخمینہ کی بنیاد پر کیا تھا۔ اسی لئے اللہ تعالیٰ نے ان جھوٹوں پر لعنت دی مفسرین لکھتے ہیں کہ ” قتل“ کی اضافت جب اللہ کی طرف ہوتی ہے، تو اس سے مقصود ” لعنت“ ہوتی ہے، یعنی اللہ نے انہیں اپنی رحمت سے محروم کردیا ہے۔