سورة الذاريات - آیت 9

يُؤْفَكُ عَنْهُ مَنْ أُفِكَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اس سے وہی باز رکھا جاتا ہے (١) جو پھیر دیا گیا ہو۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

آیت (9) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اس قرآن پر ایمان لنے سے وہی شخص محروم کیا جاتا ہے جو اللہ کی تقدیر کے مطابق ایمان سے محروم، گم گشتہ راہ اور فکر وفہم سے عاری ہوتا ہے، امام شوکانی نے يُؤْفَكُ عَنْهُ مَنْ أُفِكَĬ کی ایک تفسیر یہ بیان کی ہے کہ نبی کریم (ﷺ) کے بارے میں متناقض اور بے بنیاد باتیں کرنے سے وہی شخص بچتا ہے جسے اللہ اپنی توفیق سے ایسی کافرانہ باتوں سے بچاتا ہے۔