سورة ق - آیت 44

يَوْمَ تَشَقَّقُ الْأَرْضُ عَنْهُمْ سِرَاعًا ۚ ذَٰلِكَ حَشْرٌ عَلَيْنَا يَسِيرٌ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

جس دن زمین پھٹ جائے گی اور یہ دوڑتے ہوئے (١) (نکل پڑیں گے) یہ جمع کرلینا ہم پر بہت ہی آسان ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(33) اسرافیل علیہ السلام کے صور پھونکنے کے بعد زمین پھٹ پڑے گی، اور تمام مردے زندہ ہو کر ادھر دوڑ پڑیں گے جدھر سے آواز آئے گی۔ اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ لوگوں کو ان کی قبروں سے نکال کر میدان محشر میں جمع کرنا ہمارے لئے بہت ہی آسان ہے۔