سورة ق - آیت 41

وَاسْتَمِعْ يَوْمَ يُنَادِ الْمُنَادِ مِن مَّكَانٍ قَرِيبٍ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور سن رکھیں (١) کہ جس دن ایک پکارنے (٢) والا قریب ہی جگہ سے پکارے گا (٣)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(31) نبی کریم (ﷺ) کو مخاطب کر کے کہا گیا ہے کہ آپ کو بذریعہ وحی روز قیامت کے جو احوال بتائے جا رہے ہیں، انہیں غور سنیئے، جس دن اسرافیل دوسرا صور پھونکیں گے اور قیامت برپا ہوجائے گی، اور ہر مردہ زندہ ہو کر میدان محشر کی طرف دوڑ پڑے گا، ایک دوسری رائے یہ ہے کہ اسرافیل صور پھونکیں گے اور جبرئیل محشر والوں کو پکاریں گے کہ حساب کے لئے چلو، اور یہ آواز اتنی قریب ہوگی کہ میدان محشر کا ہر فرد اسے سنے گا۔