سورة ق - آیت 25
مَّنَّاعٍ لِّلْخَيْرِ مُعْتَدٍ مُّرِيبٍ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
جو نیک کام سے روکنے والا حد سے گزر جانے والا اور شک کرنے والا تھا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(17) اسے اللہ نے مال دیا تھا تو اس پر سانپ بن کربیٹھ گیا تھا، اس میں اللہ اور اس کے محتاج بندوں کا حق یکسر بھول گیا تھا، لوگوں پر زبان اور ہاتھ دونوں سے زیادتی کرتا تھا، انہیں گالیاں دیتا تھا، ان کی عزت پر حملے کرتا تھا اور طاقت کے نشے میں ان پر ظلمو ستم کے پہاڑ توڑتا تھا اور کثرت دلائل کے باوجود دین اسلام کی حقانیت اور رسول اکرم (ﷺ) کی صداقت میں شبہ کرتا تھا۔