سورة آل عمران - آیت 175
إِنَّمَا ذَٰلِكُمُ الشَّيْطَانُ يُخَوِّفُ أَوْلِيَاءَهُ فَلَا تَخَافُوهُمْ وَخَافُونِ إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
یہ خبر دینے والا شیطان ہی ہے جو اپنے دوستوں سے ڈراتا ہے (١) تم ان کافروں سے نہ ڈرو اور میرا خوف رکھو اگر تم مومن ہو (٢)
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اس آیت میں اللہ نے نصیحت کی ہے کہ اے مسلمانو ! شیطان اپنے اولیاء اور پیرو کاروں کا تمہیں خوف دلاتا ہے۔ لیکن تمہیں ان سے نہیں ڈرنا چاہئے، اس لیے کہ مسلمان تو صرف اللہ سے ڈرتا ہے۔