سورة ق - آیت 17

إِذْ يَتَلَقَّى الْمُتَلَقِّيَانِ عَنِ الْيَمِينِ وَعَنِ الشِّمَالِ قَعِيدٌ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

جس وقت دو لینے والے جا لیتے ہیں ایک دائیں طرف اور ایک بائیں طرف بیٹھا ہوا ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

حسن، قتادہ اور مجاہد کہتے ہیں : ہر انسان کے ساتھ اللہ نے دو فرشتے لگا دیئے ہیں جو اس کے دائیں اور بائیں ہوتے ہیں اور اس کے حسنات و سئیات کو لکھتے رہتے ہیں۔ مجاہد کا ایک دوسرا قول ہے کہ ” اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کے ساتھ دورات کے اور دو دن کے فرشتے لگا دیئے ہیں، جو اس کے اعمال کو لکھتے رہتے ہیں۔ “