سورة ق - آیت 8

تَبْصِرَةً وَذِكْرَىٰ لِكُلِّ عَبْدٍ مُّنِيبٍ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

تاکہ ہر رجوع کرنے والے بندے کے لئے بینائی اور دانائی کا ذریعہ ہو۔ (١)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

قدرت کے یہ نظارے ہر اس بندے کو دعوت فکر و نظر دیتے ہیں جو اللہ کی طرف رجوع کرتے ہیں اور اس کی رضا کی جستجو میں لگے رہتے ہیں جو اللہ ان باتوں پر قادر ہے وہ یقیناانسانوں کو دوبارہ زندہ کرنے پر قادر ہے۔