سورة الفتح - آیت 23
سُنَّةَ اللَّهِ الَّتِي قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلُ ۖ وَلَن تَجِدَ لِسُنَّةِ اللَّهِ تَبْدِيلًا
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اللہ کے اس قاعدے کے مطابق جو پہلے چلا آیا ہے تو کبھی بھی اللہ کے قاعدے کو بدلتا ہوا نہ پائے گا (١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اللہ تعالیٰ کی ہمیشہ سے یہی سنت رہی ہے کہ اس نے اپنے مومن بندوں کی کافروں کے خلاف مدد کی ہے۔ حق کو سربلندی عطا کی ہے اور باطل کو سرنگوں کیا ہے۔