سورة محمد - آیت 21

طَاعَةٌ وَقَوْلٌ مَّعْرُوفٌ ۚ فَإِذَا عَزَمَ الْأَمْرُ فَلَوْ صَدَقُوا اللَّهَ لَكَانَ خَيْرًا لَّهُمْ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

فرمان کا بجا لانا اور اچھی بات کا کہنا پھر جب کام مقرر ہوجائے (١) تو اگر اللہ کے ساتھ سچے رہیں (٢) تو ان کے لئے بہتری ہے (٣

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

تو انہوں نے اپنی زبان سے جو عہد کیا تھا کہ جب وقت آئے گا تو وہ اللہ کے رسول کے ساتھ جہاد کریں گے، اس عہد میں سچے ثابت ہوتے، تو یہ باتیں ان کے لئے دنیا و آخرت دونوں جگہ بہتر ثابت ہوتیں۔