سورة الجاثية - آیت 33

وَبَدَا لَهُمْ سَيِّئَاتُ مَا عَمِلُوا وَحَاقَ بِهِم مَّا كَانُوا بِهِ يَسْتَهْزِئُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور ان پر اپنے اعمال کی برائیاں کھل گئیں اور جس کا وہ مذاق اڑا رہے تھے اس نے انہیں گھیر لیا۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(20) اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ کفر و شرک اور معاصی کا ارتکاب کرنے والوں کا برا انجام ان کے سامنے ہوگا اور وہ عذاب نارا نہیں ہر چہار جانب سے گھیر لے گا جس کا وہ دنیا میں مذاق اڑایا کرتے تھے