سورة الجاثية - آیت 29
هَٰذَا كِتَابُنَا يَنطِقُ عَلَيْكُم بِالْحَقِّ ۚ إِنَّا كُنَّا نَسْتَنسِخُ مَا كُنتُمْ تَعْمَلُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
یہ ہماری کتاب جو تمہارے بارے میں سچ سچ بول رہی ہے ہم تمہارے اعمال لکھواتے جاتے تھے (١)۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور ہر جماعت کے سامنے اس کا نامہ اعمال پیش کیا جائے گا، یا ہر جماعت کے سامنے وہ کتاب رکھی جائے گی جو دنیا میں ان کی ہدایت کے لئے بھیجی گئی تھی اور ان سے کہا جائے گا کہ آج تمہیں تمہارے اعمال کا بدلہ چکایا جائے گا اور تمہارا یہ نامہ اعمال تمہیں سب کچھ بتائے دے رہا ہے، دنیا میں تم جو کچھ کرتے رہے، ہم اپنے فرشتوں کے ذریعہ اسے لکھتے رہے۔ ایک ذرہ کے برابر بھی تمہاری نیکی یا بدی کہیں غائب نہیں ہوگئی۔