سورة الدخان - آیت 50
إِنَّ هَٰذَا مَا كُنتُم بِهِ تَمْتَرُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
یہی وہ چیز ہے جس میں تم شک کیا کرتے تھے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت (50) میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا، جہنمیوں سے کہا جائے گا کہ یہی وہ عذاب جہنم ہے جس کے بارے میں تم دنیا کی زندگی میں شک کرتے تھے اور کہتے تھے کہ قیامت، بعث بعد الموت اور جنت و جہنم کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔