سورة الدخان - آیت 33

وَآتَيْنَاهُم مِّنَ الْآيَاتِ مَا فِيهِ بَلَاءٌ مُّبِينٌ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور ہم نے انہیں ایسی نشانیاں دیں جن میں صریح آزمائش تھی۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور اللہ نے انہیں بہت سے معجزات و کرامات سے نوازا تھا، جو درحقیقت اللہ کی جانب سے ان کی آزمائش تھی کہ ان نعمتوں پر وہ اللہ کے شکر گذار ہوتے ہیں یا اس کی ناشکری کرتے ہیں۔