سورة الدخان - آیت 30
وَلَقَدْ نَجَّيْنَا بَنِي إِسْرَائِيلَ مِنَ الْعَذَابِ الْمُهِينِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور بیشک ہم نے (ہی) بنی اسرائیل کو (سخت) رسوا کن سزا سے نجات دی۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(11) اللہ تعالیٰ نے بنی اسرائیل پر بہت سارے احسانات کیےتھے، یہاں انہی میں سے بعض کا تذکرہ ہے۔ فرعون نے بنی اسرائیل کو غلام بنا رکھا تھا، ان کے لڑکوں کو قتل کر تاتھا، ان کی عورتوں و رسوا کرنے کے لئے زندہ رکھتا تھا اور ان سے مشکل ترین کام لیتا تھا۔ اللہ تعالیٰ نے اسے ہلاک کر کے بنی اسرائیل کو اس رسوا کن عذاب سے نجات دے دی۔