سورة الدخان - آیت 28

كَذَٰلِكَ ۖ وَأَوْرَثْنَاهَا قَوْمًا آخَرِينَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اسی طرح ہوگیا (١) اور ہم نے ان سب کا وارث دوسری قوم کو بنا دیا (١)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ ہم نے انہیں ان تمام نعمتوں سے نکال باہر کیا اور ان چیزوں کا وارث دوسروں کو بنا دیا، نہ آسمان ان پر رویا اور نہ زمین نے ان پر آہ ونالہ کیا۔ یعنی وہ لوگ اللہ کے ایسے ذلیل بندے تھے کہ ان کی ہلاکت پر کوئی آنسو بہانے والا نہیں تھا۔ حسن بصری اس کی تفسیر بیان کرتے ہیں کہ ان پر نہ فرشتے روئے اور نہ مومنین، بلکہ سب ان کی ہلاکت پر خوش تھے، یعنی نہ آسمان والوں نے ان پر آنسو بہایا اور نہ زمین والوں نے،” خس کم جہاں پاک“