سورة الدخان - آیت 22
فَدَعَا رَبَّهُ أَنَّ هَٰؤُلَاءِ قَوْمٌ مُّجْرِمُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
پھر انہوں نے اپنے رب سے دعا کی کہ یہ سب گنہگار لوگ ہیں (١)۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
لیکن جب ہر ممکن کوشش کے باوجود قبطیوں نے ان کی دعوت نہیں قبول کی اور انہیں قتل کرنے کی ٹھان لی، تو انہوں نے اپنے رب سے دعا کی اور کہا، اے میرے رب ! یہ مجرم و مفسد لوگ ہیں۔