سورة الدخان - آیت 18
أَنْ أَدُّوا إِلَيَّ عِبَادَ اللَّهِ ۖ إِنِّي لَكُمْ رَسُولٌ أَمِينٌ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
کہ اللہ کے بندوں کو میرے حوالے کر (١) دو، یقین مانو کہ میں تمہارے لئے امانت دار رسول ہوں (٢)۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
انہوں نے فرعون سے کہا کہ تم اللہ کے بندوں (بنی اسرائیل) کو آزاد کر دو اور انہیں میرے ساتھ ان کے آبائی وطن جانے دو اس لئے کہ وہ آزاد لوگ ہیں اور ظلم و جور کی وجہ سے اس ملک سے باہر نکل جانا چاہتے ہیں دیکھو ! میں تمہارے لئے اللہ کا سچا اور امانت دار رسول بنا کر بھیجا گیا ہوں، تاکہ تمہیں نافرمانی کی صورت میں اس کے عذاب سے ڈراؤں۔