سورة الدخان - آیت 15
إِنَّا كَاشِفُو الْعَذَابِ قَلِيلًا ۚ إِنَّكُمْ عَائِدُونَ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
ہم عذاب کو تھوڑا دور کردیں گے تو تم پھر اپنی سی حالت پر آجاؤ گے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
چنانچہ آیت (15) میں اللہ تعالیٰ نے خبر دی کہ ہم کچھ دنوں کے لئے عذاب کو ٹال دیں گے، لیکن وہ ایمان لانے کا وعدہ وفا نہیں کریں گے اور کفر و شرک سے باز نہیں آئیں گے۔ چنانچہ ایسا ہی ہوا اور وہ لوگ اپنی پہلی حالت کی طرف لوٹ گئے، تو اللہ تعالیٰ نے ان سے میدان بدر میں انتقام لے لیا، جس کا ذکر آیت (16) میں آیا ہے۔