سورة الدخان - آیت 12
رَّبَّنَا اكْشِفْ عَنَّا الْعَذَابَ إِنَّا مُؤْمِنُونَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
کہیں گے اے ہمارے رب! یہ آفت ہم سے دور کر ہم ایمان قبول کرتے ہیں (١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت (12) میں اللہ تعالیٰ سے عذاب دور کرنے کی جو دعا کی گئی ہے، وہ پہلے قول کے مطابق قحط سالی دور کرنے کے لئے کفار مکہ کی دعا ہے اور دوسرے قول کے مطابق قیامت کے دن اللہ تعالیٰ سے یہ سوال کفار و مشرکین کریں گے۔