سورة الدخان - آیت 8
لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ يُحْيِي وَيُمِيتُ ۖ رَبُّكُمْ وَرَبُّ آبَائِكُمُ الْأَوَّلِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
کوئی معبود نہیں اس کے سوا وہی جلاتا ہے اور مارتا ہے، وہی تمہارا رب ہے اور تمہارے اگلے باپ دادوں کا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت (8) میں فرمایا : اس لئے کہ اس کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ہے، زندگی اور موت اسی کے اختیار میں ہے اور وہی تمہارا اور تمہارے گذرے ہوئے آباء و اجداد کا رب ہے۔