سورة الدخان - آیت 7

رَبِّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَا بَيْنَهُمَا ۖ إِن كُنتُم مُّوقِنِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

جو رب ہے آسمانوں کا اور زمین کا اور جو کچھ ان کے درمیان ہے، اگر تم یقین کرنے والے ہو۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(5) اس آیت کا تعلق اوپر والی آیت سے ہے، اور مفہوم یہ ہے کہ نبی کریم (ﷺ) کو تمہارے اس رب نے رحمت بنا کر بھیجا ہے جو آسمانوں اور زمین اور ان کے درمیان کی ہر چیز کا رب ہے۔ اگر واقعی تمہیں اس بات کا یقین ہے کہ وہ سارے جہان کا رب ہے جیسا کہ تم اس بات کا اپنی زبان سے اقرار کرتے ہو، تو پھر صرف اسی کی عبادت کرو،