سورة الزخرف - آیت 88

وَقِيلِهِ يَا رَبِّ إِنَّ هَٰؤُلَاءِ قَوْمٌ لَّا يُؤْمِنُونَ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

اور ان کا (پیغمبر کا اکثر) یہ کہنا (١) کہ اے میرے رب! یقیناً یہ وہ لوگ ہیں جو ایمان نہیں لاتے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

(42) اللہ تعالیٰ نے فرمایا کہ اسے اپنے رسول (ﷺ) کی اس درد بھری بات کا علم ہے کہ اے میرے رب ! یہ مشرکین مکہ ایمان نہیں لائیں گے، ان کا عناد اور ان کے دل کی سختی حد سے بڑھی ہوئی ہے۔