سورة الزخرف - آیت 4

وَإِنَّهُ فِي أُمِّ الْكِتَابِ لَدَيْنَا لَعَلِيٌّ حَكِيمٌ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

یقیناً یہ لوح محفوظ میں ہے اور ہمارے نزدیک بلند مرتبہ حکمت (١) والی ہے۔

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

اور یہ قرآن مبین ہمارے پاس لوح محفوظ میں موجود ہے اور اس کا مقام بہت ہی اونچا ہے اور یہ بڑی حکمتوں والی کتاب ہے۔ مفسرین لکھتے ہیں، مقصود یہ بیان کرنا ہے کہ اسمان والوں کے دلوں میں اس قرآن کی قدر و منزلت، زمین والوں سے تقاضا کرتی ہے کہ وہ بھی اس کا صحیح مقام سمجھیں اور اس میں مذکور احکام شریعت کی پابندی کریں۔ اسی معنی کو سورۃ البروج آیات (21/22) میں یوں بیان کیا گیا ہے : ﴿بَلْ هُوَ قُرْآنٌ مَجِيدٌ فِي لَوْحٍ مَحْفُوظٍ﴾ ” بلکہ یہ قرآن ہے بڑی شان والا اور لوح محفوظ میں (لکھا ہوا) “