سورة الشورى - آیت 43
وَلَمَن صَبَرَ وَغَفَرَ إِنَّ ذَٰلِكَ لَمِنْ عَزْمِ الْأُمُورِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اور جو شخص صبر کرلے اور معاف کر دے یقیناً یہ بڑی ہمت کے کاموں میں سے (ایک کام) ہے۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
آیت (40) میں جو بات کہی گئی تھی، آیت (43) میں اسی کو مزید تاکید کے طور پر بیان کیا گیا ہے کہ جو شخص کسی کی اذیت کو برداشت کرے گا، اسے معاف کر دے گا اور بدلہ نہیں لے گا وہ بہرحال اللہ تعالیٰ کے نزدیک قابل ستائش ہوگا، اس لئے کہ وہ چاہتا ہے کہ اس کے بندے اس عظیم صفت کے ساتھ متصف ہوں۔