سورة الشورى - آیت 4
لَهُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ۖ وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
آسمانوں کی (تمام) چیزیں اور جو کچھ زمین میں ہے سب اسی کا ہے وہ برتر اور عظیم الشان ہے۔
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
اس قرآن کو بذریعہ وحی آپ پر اس اللہ نے نازل کیا ہے جو ہر چیز پر غالب و قادر ہے اور اس کا کوئی قول و فعل حکمت سے خالی نہیں ہوتا وہ آسمانوں اور زمین کی ہر چیز کا مالک ہے وہ سب سے اعلیٰ اور سب سے اعلیٰ اور سب سے عظیم ہے