سورة فصلت - آیت 52

قُلْ أَرَأَيْتُمْ إِن كَانَ مِنْ عِندِ اللَّهِ ثُمَّ كَفَرْتُم بِهِ مَنْ أَضَلُّ مِمَّنْ هُوَ فِي شِقَاقٍ بَعِيدٍ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

آپ کہہ دیجئے! کہ بھلا یہ تو بتاؤ کہ اگر یہ قرآن اللہ کی طرف سے آیا ہوا ہو پھر تم نے اسے نہ مانا بس اس سے بڑھ کر بہکا ہوا کون ہوگا (١) جو مخالفت میں (حق سے) دور چلا جائے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(35) نبی کریم (ﷺ) کی زبانی قریش کو مخاطب کیا گیا ہے جو قرآن کریم کے وحی الٰہی ہونے کا انکار کرتے تھے کہ اگر یہ قرآن اللہ کا کلام ہے اور تم اس کا انکار کرتے ہو تو بتاؤ تو سہی کہ تم سے بھی زیادہ کوئی گمراہ ہوسکتا ہے؟ یہ حقیقت تو روز روشن کی طرح واضح ہوچکی ہے کہ قرآن واقعی اللہ کا کلام ہے اور تم بغیر دلیل و برہان اس کا انکار کئے جا رہے ہو۔