سورة فصلت - آیت 19

وَيَوْمَ يُحْشَرُ أَعْدَاءُ اللَّهِ إِلَى النَّارِ فَهُمْ يُوزَعُونَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اور جس دن (١) اللہ کے دشمن دوزخ کی طرف لائے جائیں گے اور ان (سب) کو جمع کردیا جائے گا۔ (٢)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(14) نبی کریم (ﷺ) سے کہا گیا ہے کہ آپ اہل قریش کو وہ احوال و کوائف بتائیں جن سے کفار قیامت کے دن دوچار ہوں گے، شاید کہ عبرت حاصل کریں، جب اللہ کے تمام دشمنان جہنم یا میدان محشر کی طرف ہانک کرلے جائیں گے اور سب ایک جگہ اکٹھا کئے جائیں گے۔ ابن عباس (رض) کہتے ہیں یہ اشارہ اس بات کی طرف ہے کہ جہنمیوں کی تعداد بہت بڑی ہوگی۔