سورة فصلت - آیت 2

تَنزِيلٌ مِّنَ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اتاری ہوئی ہے بڑے مہربان بہت رحم والے کی طرف سے۔

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

(2) امام صدیق حسن لکھتے ہیں کہ مخلوق کی مثال مریضوں اور محتاجوں کی ہے اور قرآن کریم میں مریضوں کے لئے ہر دوائے شافی ہے، اور صحت مند محتاجوں کے لئے ہر غذائے نافع ہے۔ گویا قرآن کریم انسانوں کے لئے اللہ تعالیٰ کا عظیم ترین عطیہ ہے جو باری تعالیٰ کی رحمت اور اس کے لطف و کرم کا مظہر ہے۔ اللہ تعالیٰ نے سورۃ الانبیاء آیت (107) میں فرمایا ہے : ﴿وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَالَمِينَ﴾” ہم نے آپ کو تمام دنیا والوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا ہے۔ “