سورة غافر - آیت 76

ادْخُلُوا أَبْوَابَ جَهَنَّمَ خَالِدِينَ فِيهَا ۖ فَبِئْسَ مَثْوَى الْمُتَكَبِّرِينَ

ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب

اب آؤ جہنم میں ہمیشہ رہنے کے لئے (اس کے) دروازوں میں داخل ہوجاؤ کیا ہی بری جگہ ہے تکبر کرنے والوں کی (١)

تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ

تو آج تم جہنم کے دروازوں سے گذر کر اس کی آخری کھائی میں پہنچ جاؤ، جو ایمان باللہ اور توحید باری تعالیٰ کا انکار کرنے والوں کا بدترین ٹھکانا ہے۔