سورة غافر - آیت 41
وَيَا قَوْمِ مَا لِي أَدْعُوكُمْ إِلَى النَّجَاةِ وَتَدْعُونَنِي إِلَى النَّارِ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
اے میری قوم! یہ کیا بات ہے کہ میں تمہیں نجات کی طرف بلا رہا ہوں (١) اور تم مجھے دوزخ کی طرف بلا رہے ہو۔ (٢)
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
(23) مرد مومن نے فرعونیوں سے یہ بھی کہا : اے میری قوم کے لوگو ! میں تو تمہیں راہ نجات پر چلنے کی دعوت دیتا ہوں اور بتاتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی بندگی کے لائق نہیں ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ہے اور موسیٰ اس کے رسول ہیں