سورة غافر - آیت 40
مَنْ عَمِلَ سَيِّئَةً فَلَا يُجْزَىٰ إِلَّا مِثْلَهَا ۖ وَمَنْ عَمِلَ صَالِحًا مِّن ذَكَرٍ أَوْ أُنثَىٰ وَهُوَ مُؤْمِنٌ فَأُولَٰئِكَ يَدْخُلُونَ الْجَنَّةَ يُرْزَقُونَ فِيهَا بِغَيْرِ حِسَابٍ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
جس نے گناہ کیا ہے اسے تو برابر ہی کا بدلہ ہے (١) اور جس نے نیکی کی ہو خواہ وہ مرد ہو یا عورت اور وہ ایماندار ہو تو یہ لوگ جنت میں جائیں گے (٢) اور وہاں بیشمار روزی پائیں گے (٣)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور یاد رکھو کہ حساب کا دن بہت ہی قریب ہے اور جو شخص اس دنیا میں برائی کرے گا تو اسی کے برابر اسے سزا ملے گی اور جو لوگ (مرد ہوں یا عورتیں) اللہ اور اس کے رسول پر ایمان رکھتے ہوئے عمل صالح کریں گے، وہ جنت میں داخل ہوں گے جہاں انہیں بغیر ادنیٰ پریشانی کے ان گنت نعمتیں اور بے شمار روزی ملے گی۔