سورة غافر - آیت 31
مِثْلَ دَأْبِ قَوْمِ نُوحٍ وَعَادٍ وَثَمُودَ وَالَّذِينَ مِن بَعْدِهِمْ ۚ وَمَا اللَّهُ يُرِيدُ ظُلْمًا لِّلْعِبَادِ
ترجمہ مکہ - مولانا جوناگڑھی صاحب
جیسے امت نوح اور عاد و ثمود اور ان کے بعد والوں کا (حال ہوا) (١) اللہ اپنے بندوں پر کسی طرح کا ظلم کرنا نہیں چاہتا۔ (٢)
تیسیر الرحمن لبیان القرآن - محمد لقمان السلفی رحمہ اللہ
جیسے گزشتہ زمانوں میں ان قوموں کا انجام ہوا جنہوں نے اپنے رسولوں کی تکذیب کی تھی۔ قوم نوح، قوم عاد، قوم ثمود اور ان کے بعد آنے والی دیگر قوموں نے تمہاری ہی طرح کا رویہ اختیار کیا تو اللہ نے ان کے گناہوں کے سبب انہیں ہلاک کردیا۔