سورة غافر - آیت 30
وَقَالَ الَّذِي آمَنَ يَا قَوْمِ إِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُم مِّثْلَ يَوْمِ الْأَحْزَابِ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
اس مومن نے کہا اے میری قوم! (کے لوگو) مجھے تو اندیشہ ہے کہ تم پر بھی ویسا ہی روز (بد عذاب) نہ آئے جو اور امتوں پر آیا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
(18) مرد مومن نے اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا، اے میری قوم کے لوگو ! اگر تم نے موسیٰ کو قتل کردیا تو مجھے ڈر ہے کہ تم پر بھی اللہ کا کوئی عذاب نازل ہوجائے گا جو تمہیں ہلاک کر دے گا،