سورة غافر - آیت 3

غَافِرِ الذَّنبِ وَقَابِلِ التَّوْبِ شَدِيدِ الْعِقَابِ ذِي الطَّوْلِ ۖ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ ۖ إِلَيْهِ الْمَصِيرُ

ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی

گناہ کو بخشنے والا اور توبہ قبول فرمانے والا (١) سخت عذاب والا، انعام و قدرت والا (٢) جس کے سوا کوئی معبود نہیں، اسی کی طرف واپس لو ٹنا ہے۔ (٣)

تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی

وہ مغفرت چاہنے والوں کے گناہ معاف کردیتا ہے، توبہ کرنے والوں کی توبہ قبول کرتا ہے، نافرمانوں اور کافروں کو سخت ترین سزا دینے پر قادر ہے، اور مخلوقات پر خوب انعام و احسان کرنے والا ہے، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ہے، روز قیامت سب کو اسی کے پاس لوٹ کر جانا ہے۔