سورة الزمر - آیت 59
بَلَىٰ قَدْ جَاءَتْكَ آيَاتِي فَكَذَّبْتَ بِهَا وَاسْتَكْبَرْتَ وَكُنتَ مِنَ الْكَافِرِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
ہاں (ہاں) بیشک تیرے پاس میری آیتیں پہنچ چکی تھیں جنہیں تو نے جھٹلایا اور غرور تکبر کیا اور تو تھا ہی کافروں میں (١)
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
36 -اللہ تعالیٰ ان اہل جرائم کی تردید کرے گا اور کہے گا کہ بات ویسی نہیں جیسی تم کہہ رہے ہو تمہارے سامنے تو قرآن کریم کی آیتوں کی تلاوت کی جاتی رہی، لیکن تم نے ان کی تکذیب کی، کبر و عناد سے کام لیا اور کفر کی راہ اختیار کی۔