سورة الزمر - آیت 56
أَن تَقُولَ نَفْسٌ يَا حَسْرَتَا عَلَىٰ مَا فَرَّطتُ فِي جَنبِ اللَّهِ وَإِن كُنتُ لَمِنَ السَّاخِرِينَ
ترجمہ جوناگڑھی - محمد جونا گڑھی
(ایسا نہ ہو کہ) کوئی شخص کہے ہائے افسوس، اس بات پر کہ میں نے اللہ تعالیٰ کے حق میں کوتاہی کی (١) بلکہ میں تو مذاق اڑانے والوں میں رہا۔
تفسیرتیسیرارحمٰن - محمد لقمان سلفی
اور اس روز قیامت سے قبل جب اہل جرائم جنہیں دنیا میں توبہ کی توفیق نہیں ہوئی تھی، مارے حسرت کے کف افسوس ملیں گے اور کہیں گے ہائے افسوس ! میں تو دنیا میں اللہ کے دین اور روز قیامت کا مذاق اڑاتا تھا